لائن آف کنٹرول پر بھارتی سپاہی کی پاکستانی حدود میں دراندازی — رینجرز نے فوری گرفتار کر لیا

آج لائن آف کنٹرول (LOC) پر ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا جب بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس (BSF) کا ایک سپاہی وردی میں ملبوس ہو کر زیرو لائن عبور کرتے ہوئے پاکستانی حدود میں تقریباً 30 میٹر اندر داخل ہو گیا۔ یہ واقعہ پوسٹ “محفوظ” کے سامنے بی کمپنی کے زیرِ نگرانی علاقے میں پیش آیا۔
پاکستانی رینجرز کے مستعد سپاہی نے بی پی نمبر 208/7 کے قریب بھارتی اہلکار کو فوری طور پر حراست میں لے لیا۔ گرفتاری کے وقت اس کے قبضے سے درج ذیل اشیاء برآمد ہوئیں:
G2 رائفل
60 راؤنڈز کے ساتھ تین میگزین
پانی کی بوتل
دو مچھر بھگانے والے اگربتیاں
ایک ٹارچ
ایک واکی ٹاکی سیٹ
ایک لائٹر
کپڑے کا بیگ
گرفتار اہلکار کی شناخت کانسٹیبل پی کے سنگھ کے طور پر ہوئی، جو 18/28 ٹی سی مکھرجی اسٹریٹ، کولکتہ، مغربی بنگال (ضلع ہگلی) کا رہائشی ہے۔ وہ بھارتی فورسز میں 17 سال خدمات انجام دے چکا ہے۔ اگرچہ سنگھ نے اپنی یونٹ “24 BSF بٹالین” ظاہر کی، پاکستانی انٹیلیجنس کے مطابق اس کا تعلق “182 BSF بٹالین” سے ہے۔۔