پاکستانی زائرین کے لیے بڑی خوشخبری: پاک-ایران بارڈر 24 گھنٹے کھلا رہے گا

تہران میں پاکستانی وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی کے درمیان ایک اہم ملاقات میں پاکستانی زائرین کے لیے بڑی سہولیات کا اعلان کیا گیا ہے۔ دونوں ممالک نے اتفاق کیا ہے کہ محرم اور اربعین کے دوران پاک-ایران بارڈر 24 گھنٹے کھلا رکھا جائے گا، تاکہ زائرین کو کسی قسم کی رکاوٹ یا تاخیر کا سامنا نہ ہو۔

اہم فیصلے اور اعلانات:
5 ہزار پاکستانی زائرین کو مشہد میں قیام و طعام کی مفت سہولیات دی جائیں گی۔

بارڈر سے عراق تک خصوصی سفری انتظامات کیے جائیں گے۔

ہاٹ لائن کا قیام: زائرین کے مسائل کے فوری حل کے لیے دونوں ممالک کے درمیان براہ راست اور تیز رفتار رابطہ۔

اربعین سے قبل مشہد میں تین ملکی کانفرنس (پاکستان، ایران، عراق) کا انعقاد، زائرین کے سفری، سیکیورٹی اور سہولتی انتظامات پر مشاورت۔

زائرین کی آمد و رفت میں بہتری کے لیے اضافی پروازوں کا انتظام اور اس پر فوری عملدرآمد۔

بحری راستے سے زائرین کی ترسیل کے امکانات پر بھی غور۔

دیگر اہم امور:
غیر قانونی امیگریشن، انسانی اسمگلنگ، اور منشیات کی روک تھام کے لیے باہمی اشتراک۔

بارڈر سیکیورٹی مینجمنٹ کو مزید مؤثر اور مربوط بنانے پر اتفاق۔

یہ تمام فیصلے نہ صرف زائرین کو بہتر سہولتیں فراہم کریں گے بلکہ پاکستان اور ایران کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں بھی اہم کردار ادا کریں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں