چاول سے موٹاپے کا قصہ غلط فہمی ہے — اصل راز مقدار اور متوازن غذا میں ہے!
چاول کو عام طور پر بادی، پتھری بنانے والا اور وزن بڑھانے والا سمجھا جاتا ہے، مگر حقیقت اس سے بالکل مختلف ہے۔ چاول خود گلوٹن فری، جلد ہضم اور توانائی بخش غذا ہے، خاص طور پر باسمتی اور براؤن رائس میں فائبر بھی کثرت سے پایا جاتا ہے۔ وزن بڑھنے کی اصل وجہ چاول کا زیادہ مقدار میں کھانا اور ساتھ روٹی یا دیگر کاربوہائیڈریٹس کا زائد استعمال ہے۔
اگر چاول کے ساتھ پروٹین (جیسے چکن) اور فائبر (جیسے سلاد) شامل کیا جائے، تو یہ ایک مکمل اور صحت مند غذا بن جاتی ہے، جو وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ مزید یہ کہ چاول کو ایک دن فریج میں رکھنے سے اس میں ریزی اسٹنٹ سٹارچ بنتا ہے، جو معدے کے لیے بہتر اور شوگر لیول کو مستحکم رکھتا ہے۔
لہٰذا چاول سے ڈرنا نہیں، بلکہ اپنی خوراک میں توازن اور مقدار کا خیال رکھیں تاکہ صحت بھی بہتر رہے اور وزن بھی قابو میں۔
Load/Hide Comments




