جھڈو:حیسکو سب ڈویژن جھڈو کی بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری

جھڈو: حیسکو سب ڈویژن جھڈو کی انتظامیہ کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران جھڈو کے نواحی گاؤں ہوت چروان میں بجلی کی چوری میں ملوث چار افراد کے خلاف جھڈو تھانے میں مقدمہ درج کر وا دیا گیا ، ایس ڈی او حیسکو جھڈو سب ڈویژن غلام عباس ملوکانی کی مدعیت میں جھڈو تھانے میں گاؤں ہوت چروان کے رہائشی چار افراد غلام قادر ہوت ، میر محمد ہوت ، میوو ہوت اور نیک محمد ہوت کے خلاف بجلی چوری کرنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ایس ڈی او حیسکو جھڈو غلام عباس ملوکانی کے مطابق جھڈو پولیس کی جانب سے تاحال کوئی گرفتاری نہیں کی گئی ہے
Load/Hide Comments