بہاولنگر:275 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور

دو ہزار چوبیس کے عام انتخابات کے لیے ضلع بہاولنگر کی قومی اسمبلی کی چار اور صوبائی اسمبلی کی آٹھ نشستوں پر انتخابات میں حصہ لینے کے لیے 275 امیدواروں نے ریٹرننگ افسروں کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد قومی اسمبلی کے چار حلقوں کے لیے 74 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے ہیں ۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 160 سے 13 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے ہیں جن میں ٹی ایل پی کے سربراہ سعد حسین رضوی بھی شامل ہیں حلقہ این اے 161 سے 28 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے ہیں جن میں ملک کے نامور ممتاز صحافی امتیاز عالم گیلانی شامل ہیں حلقہ این اے 162 سے 20 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے ہیں جن میں ضیاء لیگ کے سربراہ اعجاز الحق بھی شامل ہیں حلقہ این اے 163 سے 20 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے اس حلقے میں چوہدری نور الحسن تنویر اور اعجاز الحق شامل ہیں
صوبائی اسمبلی کے آٹھ حلقوں سے جانچ پڑتال کے بعد 172 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے ہیں حلقہ پی پی 237 سے 9 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے اسی طرح پی پی 238 سے 17 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے ہیں حلقہ پی پی 239 سے 25 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے حلقہ پی پی 240 سے 35 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے اسی طرح حلقہ پی پی 241 سے 25 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے ہیں حلقہ پی پی 242 سے 23 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے اسی طرح حلقہ پی پی 243 سے 15 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے اسی طرح پی پی 244 سے 23 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے ہیں