قلات میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ

27 مئی 2025 کو بلوچستان کے ضلع قلات اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.6 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، اس زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی اور اس کا مرکز قلات سے 180 کلومیٹر مشرق میں واقع تھا ۔
زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، اور لوگ گھبرا کر گھروں سے باہر نکل آئے۔ تاہم، خوش قسمتی سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی
Load/Hide Comments