جھنگ میں ممکنہ شدید سیلاب کے پیشِ نظر حکومت کا فوری اقدام — ریلیف کیمپس قائم کر دیے گئے۔

جھنگ: دریائے چناب میں پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافے کے پیش نظر جھنگ میں اونچے درجے کے ممکنہ سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جس کے بعد ضلعی انتظامیہ نے فوری طور پر ریلیف کیمپس قائم کر دیے ہیں تاکہ متاثرہ آبادی کو بروقت محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا سکے۔
ڈپٹی کمشنر جھنگ کے مطابق، خطرے کی زد میں آنے والے علاقوں کی نشاندہی کر لی گئی ہے، اور وہاں مقامی افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کا عمل جاری ہے۔ ریلیف کیمپس میں خوراک، پینے کا صاف پانی، طبی سہولیات، اور عارضی رہائش فراہم کی جا رہی ہے۔
ریسکیو 1122، محکمہ صحت، سول ڈیفنس اور دیگر ادارے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ پر ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ انتظامیہ سے تعاون کریں، افواہوں پر کان نہ دھریں اور ہنگامی صورت میں درج ذیل نمبرز پر فوری رابطہ کریں۔
ہیلپ لائن:
ضلعی کنٹرول روم: 048-XXXXXXX
ریسکیو 1122: 1122
مزید“پوری زندگی میں راوی میں اتنا پانی کبھی نہیں دیکھا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا اظہارِ حیرت” برآں، فلڈ کنٹرول روم 24 گھنٹے کام کر رہا ہے اور صورتحال پر مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔