آج افغانستان کی سرزمین پر وہ جنازہ ہوا جس میں شہداء کی تعداد نمازیوں سے زیادہ تھی—دل دہلا دینے والا منظر!

Dead Bodies

نَا لِلّٰہِ وَإِنَّا إِلَیْهِ رَاجِعُوْنَ
افغانستان ایک بار پھر قدرتی آفت کی بھیانک زد میں آ گیا، جہاں گزشتہ شب آنے والے شدید زلزلے نے درجنوں نہیں، سینکڑوں گھروں کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا۔ افغان حکومت کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 800 تک جا پہنچی ہے، جبکہ 2800 سے زائد افراد زخمی ہیں۔

زلزلہ رات 11:47 بجے مقامی وقت پر آیا، جس کی شدت 6.0 ریکارڈ کی گئی۔ صرف بیس منٹ بعد ہی 4.5 شدت کا آفٹر شاک بھی محسوس کیا گیا۔ اس زلزلے کی گہرائی صرف 10 کلومیٹر تھی، جس کی وجہ سے اس کا اثر زمین پر انتہائی شدید تھا۔

سب سے زیادہ نقصان صوبہ کنڑ میں ہوا، جہاں پورے کے پورے خاندان ملبے تلے دب گئے۔ دل دہلا دینے والی بات یہ ہے کہ ایک جنازے میں تقریباً 400 شہداء کا اجتماعی نمازِ جنازہ ادا کیا گیا۔ یہ وہ لمحہ تھا جب لوگ دعائیں کرتے کرتے خود رو پڑے۔ شہداء کی تعداد اس قدر زیادہ تھی کہ جنازہ پڑھنے والوں سے گنتی میں بڑھ گئی۔

ملبے تلے اب بھی متعدد افراد دبے ہوئے ہیں، اور ریسکیو آپریشن تیزی سے جاری ہے۔ مقامی افراد اور بین الاقوامی تنظیمیں امدادی کارروائیوں میں شریک ہو چکی ہیں۔

پاکستان کے کئی شہر بھی اس زلزلے سے متاثر ہوئے، جن میں ہنگو، مالاکنڈ، سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، چترال، اور پشاور شامل ہیں۔ یہاں 4.6 شدت کے آفٹر شاکس محسوس کیے گئے، مگر الحمدللہ کوئی جانی یا مالی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔


🤲 دعاؤں کی اپیل:
آئیے ہم سب مل کر ان متاثرہ خاندانوں کے لیے دعا کریں۔
اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے، زخمیوں کو شفائے کاملہ عطا فرمائے، اور دنیا کو ایسے مزید سانحات سے محفوظ رکھے۔ آمین۔تباہی کے سائے: افغانستان میں خوفناک زلزلہ، سیکڑوں جانیں نگل گیا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں