شاہد خاقان عباسی کی پی ٹی آئی میں جانے کی خبریں بے بنیاد ، دوست مزاری

سابق ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی پی ٹی آئی میں جانے کی خبریں بے بنیاد ہیں عوامی خدمت عبادت سمجھ کر کررہے ہیں ملک کی بہتری کے لئے اقدامات کی اشد ضرورت ہے میاں محمد نواز شریف وزیر اعظم کے لئے فیورٹ ہیں علاقے کی محرومیاں دور کرنے میں نمایاں کردار ادا کررہے ہیں علاقہ پچادھ کے غریب عوام کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے ان خیالات کا اظہار سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست محمد خان مزاری نے علاقہ پچادھ کے دورے پر عمائدین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا قبل ازیں انہوں نے مختلف یونین کونسل کے دورے بھی کیے جبکہ حاجی پور میں بزرگ سیاستدان چوہدری عبدالرحمان کی چائے پارٹی میں شرکت کی اس موقع پر چوہدری عبدالرحمان نے علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اس موقع پے سیاسی سماجی ورکروں کی کثیر تعداد میں موجود تھے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں