HBL PSL 10 کب ہونے جارہا ہے؟؟؟؟

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا دسویں ایڈیشن رواں سال کھیلا جائے گا اور اس کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ پی ایس ایل دنیا کی سب سے مقبول کرکٹ لیگز میں شمار ہوتا ہے اور اس ایڈیشن کا آغاز 11 اپریل سے ہو گا، جب کہ فائنل 18 مئی کو کھیلا جائے گا۔

ایک ماہ سے زائد عرصہ تک جاری رہنے والے اس ایونٹ میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی: کراچی کنگز، لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاور زلمی اور ملتان سلطانز۔ اس بار مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے، جو پاکستان کے مختلف شہروں کراچی، لاہور، پنڈی اور ملتان میں ہوں گے۔

پی ایس ایل 10 کا افتتاحی میچ 11 اپریل کو دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، جب کہ فائنل میچ 18 مئی کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔

اس ایڈیشن میں سب سے زیادہ میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، جہاں فائنل اور دونوں ایلیمنیٹرز سمیت 13 میچز ہوں گے۔ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم 11 میچز کی میزبانی کرے گا، جبکہ کراچی اور ملتان ہر ایک پانچ پانچ میچز کی میزبانی کریں گے۔

پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ میں کراچی کنگز نے دنیائے کرکٹ کے بڑے اسٹارز کو اپنے اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے، جس سے اس ایڈیشن کی مزید دلچسپی بڑھ گئی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں