کیا مرنے کے بعد انسان برزخ میں کھاتا پیتا ہے؟

اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
اللہ کے راستے میں جو لوگ قتل کیے گئے انہیں مردہ نہ کہو بلکہ وہ زندہ ہیں اپنے رب کے پاس رزق دیے جا رہے ہیں
(سورۃ آل عمران آیت 169 کا مفہوم)
اس آیت سے پتا چلتا ہے کہ شہداء صرف جسمانی طور پر دنیا سے چلے جاتے ہیں
لیکن ان کی روحیں زندہ رہتی ہیں اور اللہ کے پاس رزق حاصل کرتی ہیں
علما کہتے ہیں کہ صرف شہداء ہی نہیں بلکہ عام مومنوں کی روحیں بھی برزخ میں راحت اور نعمت پاتی ہیں
اور ان کے لیے جنت کی طرف کھڑکیاں کھول دی جاتی ہیں
جہاں ان کی روحیں جنت کے باغوں میں کھاتی پیتی ہیں
کیا شوہر اور بیوی برزخ میں ایک دوسرے سے ملتے ہیں
علماء کے مطابق
اللہ تعالیٰ مومن شوہر اور بیوی کو برزخ میں بھی اکٹھا رکھتا ہے
اور جنت میں بھی وہ دونوں ساتھ ہوں گے
بیوی کو جنت میں حوروں کی سردار بنایا جائے گا
جبکہ باقی سب حوریں اس کی خادمات ہوں گی
اگر عورت نے دنیا میں ایک سے زیادہ شادیاں کی ہوں
تو جنت میں وہ اس شوہر کے ساتھ ہو گی جس کے ساتھ وہ فوت ہوئی تھی
یعنی جس کے نکاح میں اس کا آخری وقت گزرا
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
جنت میں وہ اور ان کی بیویاں سائے میں ہوں گے تختوں پر تکیے لگائے بیٹھے ہوں گے
(سورۃ یس آیت 56 کا مفہوم)
دوسری جگہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
وہ اور ان کی بیویاں جنت میں خوش ہو کر رہیں گے
(سورۃ زخرف آیت 70 کا مفہوم)
ان آیات سے واضح ہوتا ہے کہ مومن مرد اور عورت کو آخرت میں بھی ایک دوسرے کا ساتھ دیا جائے گا
اگر وہ دونوں ایمان کے ساتھ دنیا سے گئے ہوں
اللہ تعالیٰ ہمیں بھی ایسی جنت کی صحبت نصیب فرمائے جہاں نہ جدائی ہو نہ تھکن
بس سکون ہو اور رب کی رضا ہو۔۔