ملک بھر میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

اسلام آباد محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم شام یا رات کے وقت بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور ان سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں جزوی طور پر مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہا، جبکہ میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ دیکھا گیا۔ مختلف شہروں میں درجہ حرارت خاصا بلند ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہید بینظیر آباد اور دادو میں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ موہنجو داڑو، سبی، سکرنڈ، اور ٹنڈو جام میں 46 ڈگری، جبکہ مٹھی، حیدرآباد، سکھر، چھور، روہڑی اور لاڑکانہ میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں بھی پیر کے روز موسم خشک اور دن کے اوقات میں گرم رہنے کا امکان ہے۔ تاہم دوپہر کے بعد مطلع جزوی طور پر ابرآلود ہو سکتا ہے اور تیز ہوائیں چلنے کی بھی توقع کی جا رہی ہے۔
محکمہ موسمیات نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ گرمی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور خاص طور پر دن کے اوقات میں دھوپ سے بچیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں