پاکستان میں کن اداروں کی نجکاری ہونے جا رہی ہے؟؟؟؟

اسلام آباد سے آنے والی تازہ خبر کے مطابق حکومت نے اہم فیصلہ لیتے ہوئے 10 بڑے سرکاری اداروں کو نجکاری کے لیے فائنل کر لیا ہے۔ یہ فیصلہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کے اجلاس میں کیا گیا، جس کی صدارت سینیٹر افنان اللّٰہ نے کی۔

📋 کون کون سے ادارے نجکاری کی فہرست میں شامل ہیں؟
نجکاری کمیشن کے مطابق، فیز 1 کی فہرست میں وہ ادارے شامل ہیں جن کی نجکاری اگلے ایک سال میں مکمل کی جائے گی۔ ان اداروں میں شامل ہیں:

قومی ایئرلائن (PIA)

اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن

فرسٹ ویمن بینک

آئیسکو (Islamabad Electric Supply Company)

فیسکو (Faisalabad Electric Supply Company)

گیپکو (Gujranwala Electric Power Company)

ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی

❌ کون سا ادارہ شامل نہیں؟
نجکاری کمیشن کے مطابق پی ایم ڈی سی (Pakistan Mineral Development Corporation) کو فیز 1 کی فہرست میں شامل نہیں کیا گیا۔

❓ کیوں کی جا رہی ہے نجکاری؟
حکومتی ذرائع کے مطابق نجکاری کا مقصد:

سرکاری اداروں کے خسارے کو ختم کرنا

نجی شعبے کی کارکردگی کو بہتر انداز میں استعمال کرنا

معیشت میں نجی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے
اس فیصلے پر عوامی اور سیاسی حلقوں میں مختلف آراء دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ کچھ لوگ اسے ایک بہتر اقتصادی حکمت عملی قرار دے رہے ہیں، تو کچھ اسے قومی اداروں کی فروخت سے تعبیر کر رہے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں