“کیا آپ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کا بچہ ماں سے زیادہ قریب ہے یا باپ سے؟ ماہرینِ نفسیات کے 5 دلچسپ کہانیوں والے طریقے آزمائیں اور بچے کے دل کی بات جانیں، بغیر سیدھا سوال کیے!”

والدین اکثر یہ جاننا چاہتے ہیں کہ ان کا بچہ کس سے زیادہ قریب ہے، کس سے ڈرتا ہے یا کن باتوں سے پریشان ہوتا ہے۔ مگر یہ نازک باتیں براہِ راست پوچھنا نہ صرف بچے کو الجھن میں ڈال سکتا ہے، بلکہ بعض اوقات اس کے اعتماد کو بھی متاثر کر دیتا ہے۔

ماہرینِ نفسیات نے اس نازک معاملے کا حل نکالتے ہوئے بچوں سے ان کی چھپی ہوئی سوچ، جذبات اور خوف جاننے کے لیے پانچ دلچسپ اور بالواسطہ طریقے تجویز کیے ہیں — وہ بھی کہانیوں کے ذریعے۔

1. چڑیا کی کہانی — تعلق کا پتہ لگائیں
بچے کو ایک چھوٹے پرندے کی کہانی سنائیں جو تیز ہوا کے باعث اپنے والدین سے جدا ہو جاتا ہے۔ پھر اس سے پوچھیں: “چھوٹا پرندہ کہاں گیا؟”
اگر وہ کہے “ماں کے پاس”، تو وہ ماں سے زیادہ جُڑا ہوا ہے۔ اگر “باپ کے پاس” کہے، تو وہ والد کے ساتھ زیادہ Atach ہے۔

2. خوف کی کہانی — بچے کا چھپا ہوا ڈر جانیں
کہانی سنائیں کہ ایک بچہ ہے جو ہر وقت ڈرا رہتا ہے۔ پھر بچے سے پوچھیں: “وہ کس سے ڈرتا ہوگا؟”
جواب بچے کے اندر چھپے خوف یا کسی خاص فرد سے متعلق عدم تحفظ کو ظاہر کرے گا۔

3. سفر کی کہانی — کس سے دوری پسند ہے؟
کہیں کہ کوئی شخص ہے جو ہمیشہ کے لیے سفر پر جا رہا ہے۔ “آپ کے خیال میں وہ کون ہو سکتا ہے؟”
اگر بچہ کسی قریبی فرد کا نام لیتا ہے، تو وہ اس سے دور رہنا چاہتا ہے۔ اگر کہے کہ “میں جاؤں گا”، تو وہ خود سے ناراض یا دکھی ہے۔

4. نئی خبروں کی کہانی — خواہشات اور توقعات کا پتہ چلائیں
ایک بچہ اسکول سے واپس آتا ہے اور اس کی ماں کہتی ہے: “میرے پاس تمہارے لیے ایک خبر ہے!”
بچے سے پوچھیں: “کیا خبر ہو سکتی ہے؟”
اس سے پتا چلے گا کہ وہ کس بات کی امید رکھتا ہے یا کس چیز سے ڈرتا ہے۔

5. پریشان کن خواب کی کہانی — تعلقات کی گہرائیاں سمجھیں
کہانی سنائیں کہ ایک بچہ خواب میں کچھ پریشان کن دیکھتا ہے۔ پوچھیں: “اس نے خواب میں کیا دیکھا ہوگا؟”
یہ طریقہ بچے کے دل میں چھپے تناؤ، رشتوں کے مسائل اور ان کے اثرات کو ظاہر کرے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں