“ٹرمپ انتظامیہ کا اقدام، 122 سے زیادہ طلبا کے اسٹوڈنٹ ویزے منسوخ”

امریکی ریاست ٹیکساس میں ٹرمپ انتظامیہ نے ایک بڑے اقدام کے تحت 122 سے زائد غیر ملکی طلبا کے ویزے منسوخ کر دیے ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، امریکا بھر میں ویزا منسوخی کے سب سے زیادہ کیسز ٹیکساس میں رپورٹ ہوئے۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی اسٹوڈنٹ ایکسچینج وزیٹر پروگرام (SEVIS) کے تحت کی گئی، جس کے نتیجے میں متاثرہ طلبا کی امیگریشن حیثیت ختم کر دی گئی۔ اس فیصلے سے ریاست کی 8 جامعات براہ راست متاثر ہوئیں۔
رپورٹس کے مطابق، یونیورسٹی آف نارتھ ٹیکساس (UNT) اور یونیورسٹی آف ٹیکساس آرلنگٹن (UT Arlington) میں 27، 27 طلبا کی امیگریشن حیثیت منسوخ کی گئی۔ متاثرہ طلبا کی اکثریت کا تعلق جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ سے بتایا جا رہا ہے۔
Load/Hide Comments