سعودی عرب نے عمرہ زائرین کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا!

ریاض (اے بی این نیوز) — سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے ایک اہم اور فوری ہدایت جاری کرتے ہوئے عمرہ ویزے پر موجود تمام غیر ملکی زائرین کو 29 اپریل تک ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔ وزارت نے خبردار کیا ہے کہ اس تاریخ کے بعد عمرہ ویزے پر قیام قانونی خلاف ورزی کے زمرے میں آئے گا۔

یہ فیصلہ حج سیزن کی تیاریوں کے سلسلے میں کیا گیا ہے تاکہ مقدس شہروں میں رَش اور نظم و ضبط کو بہتر انداز میں منظم کیا جا سکے۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ 23 اپریل کے بعد مکہ مکرمہ میں داخلے کے لیے “پرمٹ” کا حصول لازم ہوگا۔ خواہ آپ کام کی غرض سے جا رہے ہوں یا کسی اور مقصد کے لیے، بغیر اجازت نامے کے کسی کو بھی مکہ یا مشاعر مقدسہ میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔ خلاف ورزی کی صورت میں شمیسی یا دیگر چیک پوسٹوں سے واپس بھیجا جائے گا۔

وزارت نے تمام زائرین سے اپیل کی ہے کہ وہ وقت پر وطن واپس جا کر سعودی قوانین کا احترام کریں، تاکہ حج انتظامات میں خلل نہ آئے اور ان پر کسی بھی قسم کی قانونی گرفت نہ ہو۔

وقت کم ہے، فیصلہ آپ کا ہے!
کیا آپ ذمہ داری کا ثبوت دیں گے، یا قانون شکنی کے خطرے میں پڑیں گے؟

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں