میتھیو شارٹ کی پی ایس ایل سے اچانک واپسی، اسلام آباد یونائیٹڈ کو بڑا دھچکا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) — اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے ایک بڑا جھٹکا سامنے آیا ہے، جب ان کے آسٹریلوی آل راؤنڈر میتھیو شارٹ نے انجری کے باعث پی ایس ایل 10 سے دستبرداری اختیار کر لی۔

فرنچائز کے مطابق یہ فیصلہ ان کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوران ہونے والی انجری کی وجہ سے کیا گیا۔ اگرچہ پاکستان آمد کے بعد ان کی ریکوری کی صورتحال بہتر تھی، مگر دوبارہ تکلیف محسوس ہونے پر اسلام آباد یونائیٹڈ اور کرکٹ آسٹریلیا کے میڈیکل اسٹاف نے باہمی مشاورت سے انہیں ایونٹ سے الگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

میتھیو شارٹ اب آسٹریلیا واپس روانہ ہو چکے ہیں، جہاں وہ کرکٹ آسٹریلیا کی نگرانی میں مکمل ری ہیب کریں گے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی انتظامیہ نے ان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ ٹیم کو ان کی خدمات کی کمی شدت سے محسوس ہوگی۔

شارٹ کی غیر موجودگی یقینی طور پر یونائیٹڈ کے بیٹنگ لائن اپ اور آل راؤنڈ کارکردگی کو متاثر کرے گی، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ٹیم ایونٹ کے اہم مرحلے میں داخل ہو رہی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ٹیم مینجمنٹ ان کی جگہ کس متبادل کھلاڑی کو موقع دیتی ہے، اور کیا وہ خلا پر کرنے میں کامیاب ہوتا ہے یا نہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں