غزہ کے میدان میں ایک لمحہ… جس نے اسرائیل کی فوجی برتری کو چیلنج کر دیا!”

غزہ کے شمالی محاذ پر القسام بریگیڈز نے کارروائی کی جس نے دنیا بھر کی نظریں جنگ کے اس خطرناک موڑ پر مرکوز کر دیں۔ بیت حانون کے قریب شارع العودہ پر فلسطینی مزاحمت کاروں نے گھات لگا کر اسرائیلی فوج کی اسٹارم جیپ کو نشانہ بنایا۔ حملہ اتنا قریب سے کیا گیا کہ ویڈیو دیکھنے والوں کو لگا جیسے وہ خود میدان جنگ میں موجود ہوں۔
اسرائیلی فوجی گاڑی پر حملے کی ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ حملہ اچانک، منظم اور بھرپور تھا۔ القسام کے جنگجوؤں نے نہ صرف گاڑی کو تباہ کیا بلکہ بعد میں جائے وقوعہ پر پہنچنے والی امدادی ٹیم کو بھی آئی ای ڈی کے ذریعے نشانہ بنایا۔
اس حملے کی تصدیق خود اسرائیلی میڈیا نے کی، جس میں ایک فوجی کی ہلاکت اور پانچ کے زخمی ہونے کی اطلاع دی گئی ہے۔
یہ ویڈیو صرف ایک کارروائی نہیں بلکہ فلسطینی مزاحمت کی بڑھتی ہوئی صلاحیت اور منظم حکمت عملی کا ثبوت ہے۔