حضرت پوپ فرانسس کے انتقال پر تعزیتی پیغام

حضرت پوپ فرانسس کے انتقال پر تعزیتی پیغام
دفتر حضرت آیت اللہ العظمیٰ السیستانی (دام ظلہ) – نجف اشرف

برائے:
عزت مآب کارڈینل پیئترو پارولین
سیکریٹری آف اسٹیٹ، ویٹیکن

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

حضرت پوپ فرانسس، پاپائے ویٹیکن، کے انتقال کی خبر ہمیں نہایت رنج و غم کے ساتھ موصول ہوئی۔ وہ ایک بلند روحانی مقام کے حامل رہنما تھے جنہیں دنیا کے مختلف خطوں کے لوگوں میں عزت و احترام حاصل تھا۔ انہوں نے امن و رواداری کے فروغ، اور مظلوم و محکوم اقوام کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کے اظہار میں ایک نمایاں کردار ادا کیا۔

نجف اشرف میں ان کی حضرت آیت اللہ العظمیٰ السیستانی (دام ظلہ) سے تاریخی ملاقات ایک اہم اور بامعنی لمحہ تھا۔ یہ ملاقات اس بات کا مظہر تھی کہ ہم خداوند متعال اور اس کے پیغامات پر ایمان رکھتے ہیں اور یہ کہ انسانیت کو درپیش بڑے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اخلاقی اقدار کو بنیاد بنایا جائے۔ اس موقع پر مختلف ادیان و مکاتب فکر کے پیروکاروں کے درمیان باہمی احترام، حقوق کے تحفظ، اور پرامن بقائے باہمی کی ثقافت کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

اس عظیم سانحے پر حضرت آیت اللہ العظمیٰ السیستانی (دام ظلہ) کی جانب سے پوری دنیا میں کیتھولک چرچ کے ماننے والوں سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا جاتا ہے۔ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں صبر و سکون عطا فرمائے اور تمام انسانیت پر اپنی وسیع رحمت، بھلائی اور سلامتی نازل فرمائے۔

۲۲ شوال ۱۴۴۶ ہجری قمری
۲۱ اپریل ۲۰۲۵ عیسوی

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں