کبھی سوچا، جو roti روز کھاتے ہیں، وہ آپ کی شوگر کا دروازہ کھول سکتی ہے؟

گندم، جو ہماری روزمرہ غذا کا بنیادی حصہ ہے، اب تحقیق کی روشنی میں ذیابیطس (شوگر) کے خطرے سے جوڑی جا رہی ہے۔ خاص طور پر سفید آٹے سے بنی ہوئی مصنوعات جیسے نان، پراٹھے، اور روٹی جب مسلسل اور بڑی مقدار میں استعمال کی جائیں تو یہ جسم میں انسولین کے نظام کو متاثر کر سکتی ہیں۔
گندم میں موجود ہائی گلائسیمک کاربوہائیڈریٹس خون میں شکر کی سطح کو تیزی سے بڑھاتے ہیں، جس سے لبلبہ (پینکریاز) کو بار بار انسولین خارج کرنی پڑتی ہے۔ وقت کے ساتھ یہ نظام کمزور ہونے لگتا ہے، اور یہی مستقل دباؤ ذیابیطس کی پہلی سیڑھی بن سکتا ہے۔
مزید تشویش کی بات یہ ہے کہ آج کل جو گندم دستیاب ہے، وہ خالص دیسی گندم نہیں بلکہ جینیاتی طور پر تبدیل شدہ ہائبرڈ اقسام ہیں، جن میں فائبر کم اور نشاستہ زیادہ ہوتا ہے، جو شوگر کے مریضوں کے لیے مزید نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔
اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ گندم سے مکمل پرہیز کریں، بلکہ اعتدال، صحیح مقدار، اور مکمل اناج (Whole Wheat) کا استعمال وہ طریقہ ہے جو آپ کو صحت مند رکھ سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ خوراک میں سبزیاں، دالیں، اور کم گلیسیمک فوڈز شامل کرنا ضروری ہے تاکہ شوگر لیول متوازن رہے۔
اگر آپ شوگر کے خطرے سے بچنا چاہتے ہیں تو وقت آ گیا ہے کہ اپنی پلیٹ پر نظرِ ثانی کریں۔ ہر نوالہ صرف ذائقہ نہیں، صحت کا فیصلہ بھی ہوتا ہے