کلاس روم سے کرکٹ گراؤنڈ تک – ایک استاد کا عزم!

پاکستان سپر لیگ کے سنسنی خیز لمحوں کے دوران جب ہر نگاہ میدان کی طرف تھی، اسٹینڈز میں بی کن ہاؤس اسکول کی ایک ٹیچر اپنی دنیا میں مگن تھیں — پرچے چیک کر رہی تھیں!

پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے میچ کے دوران، یہ غیر معمولی منظر ایک مداح نے کیمرے میں قید کیا، اور تصویر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔

🎓💛 یہ صرف ایک تصویر نہیں، بلکہ اساتذہ کی انتھک محنت، لگن اور فرض شناسی کی روشن مثال ہے۔
میچ ہو یا تفریح — ایک اچھا استاد کبھی اپنی ذمہ داری سے غافل نہیں ہوتا۔

ایک صارف نے کیا خوب کہا: “سلام ہے ان ٹیچرز کو جو ہر حال میں علم کا چراغ روشن رکھتے ہیں!”

ایسے اساتذہ واقعی معاشرے کا فخر ہیں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں