علی امین گنڈا پور کا ناقابل ضمانت گرفتاری وارنٹ جاری۔۔

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا، علی امین گنڈاپور، کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ یہ کارروائی 5 اکتوبر 2024 کو لاہور میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے دوران پولیس پر مبینہ تشدد کے مقدمے میں کی گئی ہے۔
عدالت نے یہ فیصلہ پولیس کی درخواست پر کیا، جس میں بتایا گیا کہ علی امین گنڈاپور اور دیگر ملزمان متعدد بار طلبی کے باوجود تفتیش میں شامل نہیں ہوئے۔ عدالت نے قرار دیا کہ ملزمان گرفتاری کے خوف سے روپوش ہیں، اس لیے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کرنا مناسب ہے۔
اس مقدمے میں علی امین گنڈاپور کے علاوہ پی ٹی آئی کے دیگر رہنما، حماد اظہر، سعید سندھو اور شہباز احمد بھی شامل ہیں، جن کے خلاف بھی ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ مقدمہ لاہور کے تھانہ مستی گیٹ میں درج کیا گیا تھا، جس میں احتجاج کے دوران پولیس پر حملے اور تشدد کے الزامات شامل ہیں۔