نئی دہلی: مودی کا سخت ردِعمل — ’دہشت گرد اور ان کے سرپرست کیفرِ کردار تک پہنچیں گے‘

بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی نے جمعرات کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں پیش آنے والے حالیہ حملے پر عوامی ردِعمل دیتے ہوئے ایک بار پھر سخت لہجہ اختیار کیا ہے۔ اپنے خطاب میں مودی نے کہا کہ بھارت ہر دہشت گرد اور ان کے سرپرستوں کو کیفرِ کردار تک پہنچا کر ہی دم لے گا۔

انھوں نے کہا کہ یہ حملے ملک کے امن و امان کو کمزور کرنے کی سازش ہیں، لیکن بھارت ایسے عناصر کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گا۔ مودی نے دعویٰ کیا کہ حکومت دہشت گردوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے اور اس حوالے سے ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب کشمیر میں سیاحوں پر حملے کے بعد، بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف سخت اقدامات کیے گئے ہیں، جن میں سندھ طاس معاہدے کی معطلی، بارڈرز کی بندش اور پاکستانیوں کو ملک چھوڑنے کے احکامات شامل ہیں۔

مودی کے اس بیان سے خطے میں پہلے سے موجود کشیدگی میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، اور عالمی سطح پر بھی ان بیانات کا بغور مشاہدہ کیا جا رہا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں