محبت میں صفائی پہلی شرط!” — خواتین کی نظر میں گندے بستر کا مطلب، ختم شد موڈ

برطانیہ کی لگژری بیڈنگ برانڈ Pizuna Linens کے حالیہ سروے نے یہ واضح کر دیا ہے کہ خواتین کے لیے جسمانی کشش سے پہلے صفائی اور سلیقہ داری آتی ہے۔

سروے میں 81% خواتین نے کہا کہ وہ ایسے مردوں سے جسمانی تعلق نہیں رکھ سکتیں جن کے بستر کی چادر میلی ہو۔ ان کے مطابق گندی چادر فوری طور پر موڈ خراب کر دیتی ہے۔ اس کے بعد 77% خواتین نے گندے بیڈروم اور 58% نے بکھری ہوئی چیزوں کو ناپسندیدہ قرار دیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ 91% خواتین ایسے مردوں کو زیادہ پُرکشش سمجھتی ہیں جن کا کمرہ صاف ستھرا اور منظم ہو۔
یعنی بات صرف خوشبو یا رومانس کی نہیں، بستر کی چادر اور اردگرد کا ماحول سب سے بڑا ٹرن آن یا ٹرن آف ثابت ہو سکتا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں