پہلگام حملے کے بعد کریک ڈاؤن، مبینہ حملہ آور کا گھر مسمار

پہلگام حملے کے بعد انڈین زیرِ انتظام کشمیر میں سیکیورٹی اداروں نے کارروائیوں کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے مبینہ حملہ آور کے گھر کو مسمار کر دیا ہے۔

حکام کے مطابق یہ اقدام انسدادِ دہشت گردی قوانین کے تحت اٹھایا گیا ہے، تاہم انسانی حقوق کی تنظیموں اور مقامی افراد نے اس پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ گھر تباہ کرنا انصاف نہیں بلکہ اجتماعی سزا کے مترادف ہے، جس سے پورا خاندان متاثر ہوتا ہے۔

یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب انڈین حکومت کی جانب سے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی معتبر تحقیق کے بغیر پاکستان سے جوڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے، اور فالس فلیگ آپریشن کا خدشہ بڑھتا جا رہا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں