پاکستان کا دوٹوک پیغام: بھارتی الزامات مسترد، سلامتی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا

اسلام آباد میں دفتر خارجہ میں ہنگامی اجلاس ہوا جس میں پاکستان میں تعینات سفیروں کو پہلگام حملے کے بعد کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے واضح کیا کہ بھارت کے الزامات بے بنیاد اور سیاسی مقاصد کے تحت لگائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت دہشتگردی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے تاکہ اندرونی مسائل سے توجہ ہٹائی جا سکے۔

آمنہ بلوچ نے زور دیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، اور اگر بھارت نے کوئی جارحانہ قدم اٹھایا تو پاکستان بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس بریفنگ کو عالمی سطح پر پاکستان کے مؤقف کی وضاحت اور بھارتی پروپیگنڈے کے توڑ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں