کرناہ میں کشیدگی کا خدشہ، مقامی افراد میں خوف کی فضا

ائن آف کنٹرول کے قریب واقع علاقے کرناہ کے رہائشی ایک بار پھر ممکنہ کشیدگی کے خدشے کے باعث تشویش میں مبتلا ہیں۔ مقامی بزرگ پیرزادہ سیّد نے موجودہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا:
“کراس بارڈر شیلنگ کے نتائج ہم دیکھ چکے ہیں، قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، اور ماضی میں کھیتی باڑی نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو فاقہ کشی کا سامنا کرنا پڑا۔ اللہ کرے کچھ نہ ہو، لیکن حالات جیسے نظر آ رہے ہیں، کچھ بھی ہو سکتا ہے۔”

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ وہ ماضی میں بارہا گولہ باری اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی مشکلات کا سامنا کر چکے ہیں۔ موجودہ خاموشی کے باوجود خوف کی ایک لہر ہر دل میں موجود ہے۔ مقامی لوگوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کسی بھی ممکنہ ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے پہلے سے حفاظتی اقدامات کیے جائیں تاکہ انسانی جانوں اور مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں