بھارت کے ممکنہ مس ایڈونچر کا جواب دینے کے لیے پاکستان نے سرحد پار سیکڑوں اہداف کا تعین کرلیا

کسی بھی حملے کی صورت میں منٹوں میں فوری اور بھرپور جوابی کارروائی کا منصوبہ تیار

بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف کسی ممکنہ مس ایڈونچر کے خدشے کے پیش نظر، پاکستان نے سرحد پار سیکڑوں اہداف کا تعین کرلیا ہے، جنہیں کسی بھی جارحیت کی صورت میں فوری نشانہ بنایا جائے گا۔

جیو نیوز کے پروگرام “نیا پاکستان” میں اینکر شہزاد اقبال سے بات کرتے ہوئے متعلقہ ذرائع نے انکشاف کیا کہ پاکستان نے واضح حکمت عملی تیار کر لی ہے۔
ذرائع کے مطابق، اگر بھارت کی جانب سے کوئی حملہ ہوتا ہے تو منٹوں کے اندر ان اہداف پر مؤثر جوابی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ:

پاکستان نے حالیہ کشیدگی کی ابتدا نہیں کی۔
پہلگام واقعے میں پاکستانی ریاست کا کوئی کردار نہیں ہے۔
اب تک کسی نان اسٹیٹ ایکٹر کی بھی اس واقعے میں ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے۔
یاد رہے کہ بھارت نے پہلگام واقعے کے بعد پاکستان پر الزامات عائد کیے ہیں، جس کے بعد خطے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ تاہم، پاکستان نے اپنی پوزیشن واضح کرتے ہوئے بھارتی دھمکیوں کا سنجیدگی اور مکمل تیاری کے ساتھ جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ پاکستان کی حکمت عملی مکمل دفاعی نوعیت کی ہے لیکن کسی بھی جارحیت کی صورت میں “فی الفور، مؤثر اور فیصلہ کن جواب” دیا جائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں