“سائبر محاذ پر بھی بھارت کی چال ناکام، پاکستان نے بھارتی حملے پسپا کر دیے”

وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے تصدیق کی ہے کہ بھارت کی جانب سے مختلف وفاقی وزارتوں اور ڈویژنوں پر سائبر حملے کیے گئے، تاہم پاکستان نے تمام حملے کامیابی سے ناکام بنا دیے۔ این ٹی سی کے جدید سائبر سیکیورٹی سسٹمز، کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیمز اور این ٹی آئی ایس بی کی بروقت کارروائی کے باعث نہ صرف اہم ڈیٹا محفوظ رہا بلکہ کسی ٹیلی کام سروس پر بھی اثر نہیں پڑا۔ وزیر نے فخر سے بتایا کہ پاکستان گزشتہ دو برس میں سائبر سیکیورٹی کے میدان میں نمایاں ترقی کر کے امریکہ اور برطانیہ جیسے ممالک کی صف میں شامل ہو چکا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر پاکستانی نوجوانوں کی مزاحیہ اور موثر مہم کو بھی سراہا، جو سنجیدہ صورتحال میں بھی جذبے اور سمجھداری کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں