بارشوں کی نوید: شدید گرمی کے بعد بارش برسانے والا سسٹم ملک میں داخل ہوگا

شدید گرمی سے پریشان عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ یکم مئی سے پاکستان میں بارشوں کا نیا سسٹم داخل ہونے جا رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس سسٹم کے تحت ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا، جو کئی روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
یہ بارشیں درجہ حرارت میں نمایاں کمی کا باعث بنیں گی اور ہیٹ ویو کی شدت میں واضح کمی آئے گی۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو پیشگی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور ممکنہ اربن فلڈنگ سے باخبر رہنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
Load/Hide Comments