انڈیا پاکستان کشیدگی: واہگہ بارڈر کے قریب کسانوں کی گندم کٹائی میں رکاوٹ

پہلگام حملے کے بعد بھارت کی جانب سے بڑھتی ہوئی کشیدگی کا اثر واہگہ بارڈر کے قریب کسانوں پر بھی پڑنے لگا ہے، جہاں سیکیورٹی خدشات کے باعث گندم کی کٹائی متاثر ہو رہی ہے۔ سرحدی علاقوں میں صورتحال کشیدہ ہونے کے باعث کسانوں کو کھیتوں تک جانے میں مشکلات کا سامنا ہے، جس سے ان کی فصلیں خطرے میں پڑ گئی ہیں۔
بارڈر کے قریبی دیہات میں گندم کی فصل کٹائی کے آخری مراحل میں ہے، لیکن پاک بھارت کشیدگی کے باعث سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے، جس سے کسانوں کی روزمرہ زرعی سرگرمیاں محدود ہو گئی ہیں۔ مقامی کسانوں کا کہنا ہے کہ اگر حالات جلد معمول پر نہ آئے تو نہ صرف فصلیں ضائع ہونے کا خدشہ ہے بلکہ ان کی آمدنی بھی بری طرح متاثر ہوگی۔
Load/Hide Comments