“سرحدوں پر سفارتی آداب کو پامال کر کے میڈیا نے دشمنی کی لکیر مزید گہری کر دی!”

حال ہی میں اٹاری-واہگہ بارڈر پر کشیدگی کے دوران بھارتی میڈیا نمائندوں کی جانب سے پاکستانی سفارتی عملے کے ساتھ نازیبا سلوک اور بدتمیزی کی اطلاعات سامنے آئیں، جس نے دونوں ممالک کے درمیان پہلے سے موجود تناؤ کو مزید بڑھا دیا۔ واقعے کے بعد پاکستان نے اس حرکت کو سفارتی روایات کے خلاف قرار دے کر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔ اس تنازعے کی جڑیں حالیہ پاہلگام حملے کے بعد پیدا ہونے والی شدید سفارتی کشیدگی میں پیوستہ ہیں، جہاں بھارت نے پاکستان پر دہشت گردوں کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے سرحد بند کرنے اور معاہدے معطل کرنے جیسے سخت اقدامات کیے۔ اس پس منظر میں میڈیا کا اشتعال انگیز کردار نہ صرف زمینی حقائق کو مسخ کر رہا ہے بلکہ دونوں ممالک کے درمیان مکالمے کے دروازے بھی بند کر رہا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں