کھیل بھی سیاست کی زد میں! پاکستان نے IPL پر پابندی لگا دی — جوابی وار PSL پر بھارتی اقدام کا جواب

پہلگام واقعے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی کے تناظر میں بھارت کی جانب سے پاکستان سپر لیگ (PSL) پر پابندی کے ردعمل میں پاکستان نے بھی انڈین پریمیئر لیگ (IPL) پر جوابی پابندی عائد کر دی ہے۔
پاکستان میں اب IPL میچز کی لائیو اسٹریمنگ، جھلکیاں اور ویڈیوز کسی بھی ایپ یا چینل پر دستیاب نہیں ہوں گی۔
بھارتی اسپورٹس چینل فینکوڈ اور کرک بز نے پہلے ہی بھارت میں PSL 2025 کی تمام کوریج بند کر دی تھی، جس کے بعد پاکستان کا یہ فیصلہ سامنے آیا ہے۔
دونوں ممالک کے عوامی سطح پر مقبول کھیلوں کی یہ بندش کھیل کے جذبے پر سیاسی دباؤ کے بڑھتے اثرات کی عکاسی کر رہی ہے۔
Load/Hide Comments