آبی محاذ پر بھی وار! بھارت نے پاکستانی پرچم والے جہازوں پر بندرگاہوں کے دروازے بند کر دیے

“پہلگام واقعہ: بھارت کی نئی چال یا پرانی روش؟ پاکستان نے دشمن کی سازش کو بےنقاب کر دیا۔”بھارت نے پاک-بھارت کشیدگی کے تناظر میں ایک اور سخت فیصلہ کرتے ہوئے پاکستانی پرچم والے بحری جہازوں کے بھارتی بندرگاہوں میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
یہ اقدام پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف یکے بعد دیگرے جارحانہ فیصلوں کی تازہ ترین کڑی ہے۔
پہلے بھارت نے سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا
پاکستان سے براہ راست و بالواسطہ درآمدات پر پابندی لگا دی
بھارتی ڈائریکٹریٹ جنرل شپنگ ممبئی نے ہدایت جاری کی ہے کہ پاکستانی پرچم والا کوئی بھی بحری جہاز بھارت کی کسی بندرگاہ میں داخل نہیں ہو سکے گا
اسی طرح بھارتی پرچم والے جہاز بھی پاکستان کی کسی بندرگاہ کا رخ نہیں کریں گے
اس فیصلے سے دونوں ممالک کے درمیان محدود سمندری تجارتی روابط بھی مکمل طور پر منقطع ہو جائیں گے۔
خطے میں دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان مسلسل بڑھتی کشیدگی پر عالمی سطح پر تشویش بڑھتی جا رہی ہے۔