پی ایس ایل کے باقی میچز پاکستان میں نہیں ہونگے، بین الاقوامی کھلاڑیوں کی معذرت کے بعد دوبئی منتقلی کا امکان۔”

مصدقہ ذرائع کے مطابق، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے باقی ماندہ میچز پاکستان میں منعقد نہیں ہوں گے، کیونکہ بین الاقوامی کھلاڑیوں نے پاکستان میں کھیلنے سے معذرت کرلی ہے۔ اس فیصلے کی بنیادی وجہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی اور انڈیا کی جانب سے ڈرون حملوں کے بعد پیدا ہونے والی سیکیورٹی خدشات ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے درمیان مشاورت کا عمل جاری ہے، جس کے بعد متوقع طور پر میچز دوبئی میں منعقد کرنے کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔ اس اقدام نے پاکستانی شائقین میں مایوسی کی لہر دوڑا دی ہے، جو اپنے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کے فروغ کے خواہاں تھے۔

مقامی ہوٹل میں ہونیوالی ملاقات کے بعد پی سی بی حکام اس فیصلے کو حتمی شکل دیں گے۔ دوبئی میں میچز کا انعقاد نہ صرف شائقین کے لیے مایوس کن ہے بلکہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی کوششوں پر بھی سوالیہ نشان ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں