بھارت نے گھٹنے ٹیک دیے!

بھارتی نیوز چینل ‘آج تک’ نے پاک بھارت کشیدگی میں جھوٹی خبریں نشر کرنے پر معافی مانگ لی۔ چینل نے اپنے بیان میں اعتراف کیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سوشل میڈیا اور ہیک شدہ بیانات کی بھرمار نے درست اور غلط خبروں کی پہچان مشکل بنا دی۔ درست معلومات کی چھان بین کے باوجود، کچھ غلط خبریں نشر کی گئیں جن پر معافی چاہتے ہیں۔

سینئر بھارتی صحافیوں نے بھی بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے پر شدید تنقید کی ہے۔ راج دیپ سردیسائی نے کہا کہ “صحافت جنگی جنون نہیں ہوتی، فرضی کہانیوں کو حقیقت بنا کر پیش نہیں کیا جاتا۔” سدھارتھ ورادراجن نے کہا کہ “بھارتی چینلز کی رپورٹس نہ صرف جھوٹی اور گمراہ کن تھیں بلکہ اشتعال انگیز بھی تھیں۔” رویش کمار نے “گودی میڈیا” کو سچائی دفن کرنے کا ذمہ دار قرار دیا۔

یہ واقعہ اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارتی میڈیا کے کچھ حلقے جھوٹ اور پروپیگنڈا کو خبر کے طور پر پیش کرتے ہیں، جس سے عوام میں غلط فہمیاں پیدا ہوتی ہیں۔ لیکن سچائی ہمیشہ سامنے آتی ہے، اور اس بار بھارتی میڈیا کو اپنی غلطیوں کا اعتراف کرنا پڑا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں