تھرپارکر: مقامی ہندوؤں کا جنگ کے خاتمے، امن کے لیے پوجا کا اہتمام

تھرپارکر کے علاقے کاسبو میں مقامی ہندوؤں نے حالیہ پاک-بھارت کشیدگی کے دوران جنگ کے خاتمے اور امن کے قیام کے لیے راما پیر کے تاریخی مندر میں خصوصی پوجا کا اہتمام کیا۔ یہ مندر 400 سال قدیم ہے اور یہاں روزانہ سینکڑوں لوگ زیارت کے لیے آتے ہیں۔ پوجا میں بصارت سے محروم مقامی فنکار استاد محمد یوسف فقیر بھی شریک ہوئے، جو ہندو سازندوں کے ساتھ نعت اور بھجن گاتے ہیں۔ پجاری بھگت گیان چند نے اس موقع پر کہا کہ جنگ انتہائی خطرناک ہوتی ہے اور اس کشیدگی کے خاتمے اور امن کے قیام کے لیے ہم نے بھگوان سے دعا کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم پاکستانی ہیں اور ایسے حالات میں اپنی فوج کے ساتھ ہیں۔ کاسبو کے رہائشی دلیپ کمار موتیانی نے بھی کہا کہ موجودہ کشیدگی سے وہ پریشان ہیں اور اگر ضرورت پڑی تو پاکستانی ہندو اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں