“آپریشن بنیان المرصوص: سیسہ پلائی دیوار کی طرح دشمن کے سامنے ڈٹ جانے کا عزم!”

پاکستانی فوج کے ترجمان کے مطابق، آپریشن بنیان المرصوص کا نام قرآن مجید کی سورۃ الصف کی آیت نمبر 4 سے لیا گیا، جو اتحاد اور استقامت کی علامت ہے۔ اس نام کا انتخاب پاکستان کی نظریاتی بنیادوں اور عسکری عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ آپریشن کا آغاز 10 مئی 2025 کو نماز فجر کے بعد آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں کیا گیا، جس میں سورۃ الصف کی تلاوت اور دعا کے بعد کارروائی شروع ہوئی۔ یہ آپریشن دشمن کو واضح پیغام دیتا ہے کہ پاکستانی افواج ایمان، تقویٰ اور جہاد کے جذبے سے لیس ہیں اور سیسہ پلائی دیوار کی مانند متحد ہیں۔
Load/Hide Comments