دفتر خارجہ کا مودی کے خطاب پر سخت ردعمل: انڈیا کوئی غلطی نہ کرے!

پاکستان نے انڈین وزیراعظم نریندر مودی کے حالیہ خطاب پر شدید ردعمل دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ جنگ بندی کئی ممالک کی کوششوں کا نتیجہ ہے، اور انڈیا کو اس غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے کہ وہ خطے میں اکیلا فیصلہ ساز ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان آنے والے دنوں میں انڈیا کے اقدامات اور رویے پر گہری نظر رکھے گا، اور اگر کسی بھی جارحیت کی کوشش کی گئی تو پاکستان بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

پاکستان نے عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے لیے انڈیا کو اشتعال انگیزی سے روکے اور مذاکرات کی اہمیت کو فروغ دے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں