امریکی ایف-18 لڑاکا طیارہ بحیرہ احمر میں گر کر تباہ، ایک ہفتے کے دوران دوسرا حادثہ

دنیا کی سب سے جدید اور طاقتور سمجھی جانے والی امریکی نیوی کو ایک اور شرمندگی کا سامنا ہوا جب منگل کے روز ایک مہنگا ترین ایف-18 لڑاکا طیارہ بحیرہ احمر میں گر کر تباہ ہو گیا۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب طیارہ “یو ایس ایس ہیری ایس ٹرومین” نامی طیارہ بردار بحری جہاز پر لینڈنگ کے دوران پھسل کر گہرے پانیوں میں جا گرا۔

پائلٹوں نے فوری طور پر پیراشوٹ کے ذریعے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی۔ امریکی فوجی حکام کے مطابق، دونوں پائلٹوں کو معمولی چوٹیں آئیں اور انہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے فوری طور پر ریسکیو کر لیا گیا۔

یہ واقعہ ایک ہفتے میں دوسرا حادثہ ہے۔ پچھلے ہفتے بھی اسی بحری بیڑے سے ایک اور ایف-18 طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا، جو یمن میں حوثیوں کے خلاف امریکی فضائی کارروائیوں میں مصروف تھا۔

ایف-18 طیارے کی قیمت تقریباً 6 کروڑ امریکی ڈالر (تقریباً 17 ارب پاکستانی روپے) ہے، اور اس بڑے نقصان سے امریکی دفاعی نظام کی آپریشنل صلاحیت پر گہرا اثر پڑا ہے۔ یہ حادثات دفاعی قوت کی استعداد اور فوجی سامان کی حفاظت پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں