وزیراعظم شہباز شریف کو پوپ لیو کی حلف برداری میں شرکت کی دعوت

وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کو ویٹی کن سٹی میں 18 مئی 2025 کو ہونے والی پوپ لیو چہارم کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے دعوت نامہ موصول ہوا ہے۔ وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے مطابق، وزیراعظم نے وزیر مملکت برائے مذہبی امور کھئیل داس کوہستانی اور وزیر اقلیتی امور پنجاب رمیش سنگھ اروڑا کو پاکستان کی نمائندگی کے لیے نامزد کیا ہے۔
پوپ لیو چہارم دنیا بھر کے کیتھولک عیسائیوں کے 267ویں روحانی پیشوا ہیں۔ یہ تقریب ویٹی کن سٹی میں منعقد ہو رہی ہے، جہاں عالمی رہنماؤں اور مذہبی شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔
پاکستان کی نمائندگی کے لیے کھئیل داس کوہستانی اور رمیش سنگھ اروڑا ویٹی کن سٹی روانہ ہو چکے ہیں۔
Load/Hide Comments