یونان میں خاتون نے اے آئی کی مدد سے شوہر کی ’بے وفائی‘ کا الزام لگا کر طلاق کی درخواست دے دی!

یونان کی ایک خاتون نے ’چیٹ جی پی ٹی‘ کی مدد سے شوہر کی مبینہ بے وفائی کے ثبوت حاصل کرنے کا دعویٰ کر کے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔ 12 سالہ شادی شدہ اس خاتون نے کافی کے پیالے میں بچی ہوئی پتّی کی تصاویر چیٹ جی پی ٹی کو بھیجی اور قدیم ’ٹیسوگرافی‘ طریقے سے شوہر کی وفاداری جانچی۔ حیران کن طور پر اے آئی نے شوہر کے ایک کم عمر خاتون سے تعلقات کی پیش گوئی کی، جس کے باعث خاتون نے طلاق کی درخواست دے دی۔

شوہر نے ان الزامات کو مذاق قرار دیا، لیکن بیوی نے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے گھر سے نکال دیا اور قانونی کارروائی شروع کر دی۔ وکیل کے مطابق اے آئی کی پیش گوئیاں قانونی طور پر قابل قبول نہیں جب تک کوئی ثبوت نہ ہو۔

یہ واقعہ جدید ٹیکنالوجی اور قدیم عقائد کے ملاپ کا دلچسپ لیکن پیچیدہ پہلو سامنے لاتا ہے، جہاں جدید دور کی ’مصنوعی ذہانت‘ بھی ذاتی زندگیوں میں گھس کر تنازعات کو جنم دے سکتی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں