امریکہ میں بھارتی آموں کی بربادی: بھارتی برآمد کنندگان کو 5 لاکھ ڈالر کا بھاری نقصان!

امریکی حکام کی جانب سے معیار پر پورا نہ اُترنے کی بنا پر بھارتی آموں کی کھیپ کو روک دیا گیا، جس کے بعد برآمد کنندگان کو یا تو آم واپس لے جانے یا تلف کرنے کا اختیار دیا گیا۔ بھارتی ایکسپورٹرز نے بھاری اخراجات کے باعث آموں کو مقامی سطح پر تباہ کرنا مناسب سمجھا، جس سے انہیں تقریباً 5 لاکھ ڈالر کا بھاری مالی نقصان ہوا۔
بھارتی برآمد کنندگان نے اس نقصان کو سنگین قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ ان کی ساکھ اور مالی معاملات پر منفی اثر ڈالے گا۔ عالمی منڈی میں بھارتی آموں کی شہرت کو بھی دھچکہ لگا ہے، جو ذائقے اور معیار کے لیے مشہور ہیں۔ اس صورتحال نے بھارت کی برآمدی پالیسی اور معیاری کنٹرول پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
Load/Hide Comments