“پاکستان حکومت رواں مالی سال میں جی ڈی پی گروتھ کا 3.6% کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام، عبوری شرح نمو 2.68% رہی”

پاکستان کی وفاقی حکومت نے مالی سال 2024-25 کے لیے جی ڈی پی گروتھ کا ہدف 3.6% مقرر کیا تھا، تاہم نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کی حالیہ رپورٹ کے مطابق معاشی ترقی کی عبوری شرح نمو 2.68% رہی ہے، جو مقررہ ہدف سے نمایاں کم ہے۔

رپورٹ کے مطابق، مالی سال 2025 کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) میں معاشی ترقی کی شرح 1.37%، دوسری سہ ماہی (اکتوبر تا دسمبر) میں 1.53%، اور تیسری سہ ماہی (جنوری تا مارچ) میں 2.40% رہی۔ مجموعی طور پر، مالی سال 2025 میں معاشی ترقی کی شرح 2.68% ریکارڈ کی گئی۔

زرعی شعبے میں 0.56% کی نمو، صنعتی شعبے میں 4.77% کی ترقی، اور خدمات کے شعبے میں 2.91% کی اضافہ دیکھنے کو ملا۔ تاہم، فصلوں کی پیداوار میں 6.82% کی کمی آئی، جس میں گندم کی پیداوار 8.9% کم ہوئی۔ بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 1.53% کی کمی آئی، جبکہ چھوٹی صنعتوں کی پیداوار میں 8.81% کا اضافہ ہوا۔
مالی سال 2025 کے اختتام تک، ملک کی معیشت کا حجم 411 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے، اور فی کس آمدنی 1,824 ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔ یہ اعداد و شمار معیشت میں بتدریج بہتری کی عکاسی کرتے ہیں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں