“کیا کینسر کی مریضہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو انصاف ملے گا؟”

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینئر رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد دو سال سے جیل میں قید ہیں، ان پر 9 مئی 2023 کے واقعات میں جناح ہاؤس حملے، شادمان تھانے پر جلاؤ گھیراؤ اور دیگر پرتشدد مظاہروں کی قیادت کرنے کے الزامات ہیں۔ اگرچہ عدالت نے بعض مقدمات میں انہیں بری کیا، لیکن دیگر کیسز میں دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔
ڈاکٹر یاسمین راشد سابق وزیر صحت اور کینسر کی مریضہ ہیں، جس کے باعث ان کی مسلسل قید پر انسانی حقوق کے حلقوں اور پی ٹی آئی رہنماؤں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کیس سیاسی انتقام یا عدالتی کارروائی — اس سوال نے عوامی سطح پر بحث چھیڑ دی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں