افسوسناک حادثہ: لسڈنہ میں پولیس افسران کی گاڑی حادثے کا شکار، تمام افراد جاں بحق

لسڈنہ کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں پولیس کے پانچ اہلکاروں کی قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں۔ حادثے کا شکار گاڑی میں سوار تمام افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
یہ سانحہ نہ صرف پولیس ڈپارٹمنٹ بلکہ پوری قوم کے لیے ایک گہرا صدمہ ہے۔
💔 جاں بحق افراد کے نام:
زاکر اعوان – اسسٹنٹ ڈائریکٹر، ڈی آئی آفس
یاسر عرفات – انسپکٹر، ریجن
علی بخاری – پی ایس او
نوید احمد – ایس ایچ او، کھائگلہ
محمد فہیم – اکاؤنٹنٹ، ریجن آفس
إنا لله وإنا إليه راجعون
“ہم اللہ کے لیے ہیں اور ہم اسی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں”
یہ حادثہ ان افسران کے خاندانوں، ساتھیوں اور دوستوں کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ ان کی خدمات اور قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
اس حادثے کی مکمل تحقیقات کی جائیں تاکہ اسباب کا تعین ہو سکے، اور مستقبل میں ایسے واقعات سے بچاؤ کے لیے اقدامات کیے جا سکیں۔
Load/Hide Comments