بانی پاکستان تحریکِ انصاف نے حکومت مخالف احتجاجی تحریک کا اعلان کر دیا ہے، جسے وہ جیل سے ہی قیادت کریں گے۔

تفصیل:
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی نے حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک کا اعلان کیا ہے جس کا مرکز اسلام آباد نہیں ہوگا بلکہ یہ تحریک ملک کے مختلف حصوں میں چلائی جائے گی۔ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر علی ظفر نے بتایا کہ احتجاجی تحریک کو جیل سے ہی بانی پی ٹی آئی قیادت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اب سڑکوں پر نکلنا ہی واحد آپشن بچا ہے اور تمام ہدایات بانی پی ٹی آئی خود دیں گے۔

سینیٹر علی ظفر نے مزید کہا کہ انہیں احتجاجی تحریک کا پلان بنانے کی ذمہ داری دی گئی ہے اور وہ بانی سے آئندہ ملاقات میں اس کا تفصیلی خاکہ پیش کریں گے۔ ایبٹ آباد میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے دیگر رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے بھی بانی کی مقبولیت کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے انتقامی اقدامات بانی کو کمزور نہیں کر سکتے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بانی چئیرمین کو جیل سے فوری رہا کیا جائے اور ساتھ ہی بانی پی ٹی آئی اسٹبلشمنٹ سے مذاکرات بھی کریں گے تاکہ سیاسی بحران کا حل نکالا جا سکے۔

یہ احتجاجی تحریک پاکستان کی سیاسی فضا کو ایک بار پھر گرم کرنے والی ہے اور آنے والے دنوں میں اس کی شدت اور نوعیت ملک کی سیاست میں ایک اہم موڑ ثابت ہو سکتی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں