دشمنی اپنی جگہ، لیکن انسانیت کے سانحے پر اظہارِ ہمدردی — نواز شریف اور بلاول بھٹو نے وقار اور غیرت کا ثبوت دیا”

احمد آباد طیارہ حادثے میں 200 سے زائد جانیں جانے پر سابق وزیراعظم نواز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جس انداز میں افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا، وہ صرف ایک رسمی تعزیت نہیں تھی بلکہ ایک مہذب اور غیرت مند رویے کی نمائندگی تھی۔ نواز شریف نے اپنے بیان میں کہا:

“یہ ایک المناک سانحہ ہے، انسانی جان کی قدر مذہب، سرحد اور سیاست سے بالاتر ہے۔ ہم دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔”

اسی طرح بلاول بھٹو زرداری نے بھی کہا:

“یہ وقت انسانیت کا ہے، ہماری دعائیں حادثے کے متاثرین اور ان کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔”

پاکستان کی سیاسی قیادت کا یہ موقف دراصل اسلامی تعلیمات اور اخلاقی اصولوں کے عین مطابق ہے، جہاں دکھ اور مصیبت میں ایک دوسرے کا ساتھ دینا فرض مانا گیا ہے، چاہے وہ دشمن ہی کیوں نہ ہو۔ اس رویے نے نہ صرف پاکستان کا امیج عالمی سطح پر مثبت انداز میں پیش کیا بلکہ یہ واضح کر دیا کہ ہم دشمنی اور انسانیت میں فرق کرنا جانتے ہیں۔

یہ وہی سیاسی تدبر ہے جس سے قومیں بڑی بنتی ہیں—جب اصولی اختلاف کے باوجود دل کی وسعت اور کردار کی عظمت سامنے آئے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں