“فنکار کی نیت اچھی تھی، لیکن مجسمہ دیکھ کر سوشل میڈیا کا ردعمل گولڈن ڈک سے کم نہیں!”

پاکستان کے سابق کپتان اور فاسٹ بولنگ کے عظیم ستارے وسیم اکرم نے حال ہی میں اپنے ایک مجسمے پر ردعمل دیا ہے جو کراچی میں نصب کیا گیا۔ سوشل میڈیا پر یہ مجسمہ وائرل ہو گیا، لیکن وجہ پذیرائی نہیں بلکہ اس کا غیرمعمولی اور غیرمطابقتی ڈیزائن بنا، جس پر صارفین نے طنزیہ تبصرے کیے کہ “یہ وسیم اکرم ہے یا کسی فلم کا ولن؟”

تاہم وسیم اکرم نے اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فنکار کی کوشش کو سراہا۔ اپنے انسٹاگرام پیغام میں انہوں نے لکھا:

“مجھے اندازہ ہے کہ سوشل میڈیا پر اس مجسمے کا مذاق اڑایا جا رہا ہے، لیکن میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ مجھے خوشی ہے کہ کسی نے مجھے اتنی عزت دینے کی کوشش کی۔”

یہ بات قابل ذکر ہے کہ دنیا بھر میں مشہور شخصیات کے مجسمے اکثر و بیشتر طنز و مزاح کا نشانہ بنتے ہیں — لیونل میسی، کرسٹیانو رونالڈو، اور یہاں تک کہ شہزادہ چارلس کے مجسمے بھی سوشل میڈیا کی مزاحیہ توپوں کی زد میں آ چکے ہیں۔

وسیم اکرم کا یہ ردعمل نہ صرف فنکار کے لیے ایک حوصلہ افزائی ہے بلکہ یہ ایک مثبت پیغام بھی ہے کہ عزت نیت میں ہوتی ہے، فن میں نہیں ہمیشہ مکمل مشابہت ضروری ہوتی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں