“دھماکوں کی گونج، سائرن کی چیخ اور خاموشی کی پابندی — اسرائیل کے وسطی علاقے ایک بار پھر خطرے کی زد میں ہیں۔”

سحر سے کچھ دیر قبل ایک بار پھر سائرن بجنے لگے جس کے بعد اسرائیل میں لاکھوں افراد نے پناہ گاہوں کا رخ کیا۔۔۔ ایران نے اسرائیل پر ایک اور میزائل حملہ کیا ہے۔
متعدد میزائلوں کو روکنے کی آوازیں سنی گئیں جبکہ کچھ زور دار دھماکوں سے لگ رہا تھا کہ میزائل براہِ راست ہدف پر گرے ہیں۔
سوشل میڈیا پر پہلے ہی ایسی تصاویر سامنے آ چکی ہیں جن میں اسرائیل کے وسطی علاقے کی ایک رہائشی سڑک دکھائی گئی ہے جو میزائل حملے سے تباہ ہو چکی ہے۔
سڑک پر ملبہ بکھرا ہوا ہے، کچھ گاڑیاں کچلی ہوئی ہیں اور ایک گھر جزوی طور پر منہدم نظر آ رہا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جانی نقصان بھی ہوا ہے۔
اسرائیلی حکام نے میزائل حملوں کے درست مقامات ظاہر کرنے کی اجازت نہیں دی۔ ان کا دعویٰ ہے کہ یہ معلومات ایرانی فوج کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہیں۔
Load/Hide Comments